بنگلورو ۔یکم مارچ (یواین آئی /ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے منگلور کے قریب 3800کروڑ روپے کے صرفہ سے گرین فیلڈ بندرگاہ کی تعمیر کی تجویز کو جلد ہی محکمہ جنگلات کی منظوری مل جائے گی۔ اس پروجیکٹ کی شروعات نجی ۔ عوامی شراکت داری کے طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔ اس کی ابتدائی گنجائش34.25ایم ٹی پی اے ہوگی اور ا س کی گنجائش ک62.36ایم ٹی پی اے کیا جائے گا۔ کارگو کی اشیاء کے حصول کے علاوہ اس کے ذریعہ 2000مسافرین کی گنجائش والے کروز جہازو ں کو بھی جگہ دی جائے گی۔منگلور کے تاڈاڈی کے قریب قائم ہونے والی اس بندرگاہ کو مرکزی وزارت ماحولیات کی ماہرین کی کمیٹی نے بعض شرائط کے ساتھ ماحولیاتی منظوری دے دی ہے کرناٹک اسٹیٹ انڈسٹریل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایس آئی آئی ڈی سی ) کے صدرنشین سی ایم دھننجے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 1419ایکر کے جملہ پراجکٹ علاقہ میں درخت ہیں۔ اس کے لئے محکمہ جنگلات کی منظور درکار ہے ۔انہوں نے اشارہ دیا کہ دسمبر تک اس پراجکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے منگالورو کے قریب ساحلی علاقہ میں 100ایم ایل ڈی کے پلانٹ کا بھی مشورہ دیا ہے ۔